تازہ ترین :
logo
پیر‬‮   9   دسمبر‬‮   2019

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ﴿۳﴾ اور جو کتاب (اے محمدﷺ) تم پر نازل ہوئی اور جو کتابیں تم سے پہلے (پیغمبروں پر) نازل ہوئیں سب پر ایمان لاتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں ﴿



” ہم آپ کو یہ چیز دینے کیلئے تیار ہیں “ایران نے بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

تہران (ویب ڈیسک )ایران نے بھارت کو افغان طالبان سے بات چیت کے لئے اپنے دفاتر کی پیشکش کردی۔ ایران نے طالبان پر اپنا اثرورسوخ تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی اس سلسلے میں مدد کےلئے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت سرکاری سطح پر طالبان کے ساتھ بات چیت کے عمل میں شریک نہیں تاہم ایران اور طالبان کی ماسکو اور تہران میں

باضابطہ بات چیت ہو چکی ہے۔بھارتی اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایران نے افغانستان میں طالبان سے مذاکرات کے لئے بھارت کو اپنے دفاتر دینے کی پیشکش کردی ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ ان کا طالبان پر اثر ورسوخ ہے اور انہوں نے ہمیشہ اس اثر ورسوخ کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے ،اگر بھارت چاہتا ہے کہ اسے استعمال کیا جائے تو انہیں خوشی ہوگی۔طالبان کے ساتھ کسی بھی قسم کے حالیہ مذاکرات میں بھارت نے سرکاری سطح پر حصہ نہیں لیا، بھارت کا کہنا ہے کہ افغانستان پر امن عمل اور مذاکرات افغان قیادت کو ہی کرنا ہیں۔ایران نے حال ہی میں طالبان کے ساتھ باضابطہ سیکورٹی مذاکرات کیے ہیں۔ایک ذریعے نے وضاحت کی کہ بہت سے علاقے جو ایران کی سرحد سے ملحقہ ہیں اور طالبان کے کنٹرول میں ہیں تو تہران کےلئے ضروری ہے کہ ان سے بات چیت کی جائے، اگرچہ طالبان کے ساتھ چاہ بہار پر بات چیت نہیں ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران آخری ملک تھا جس نے بات چیت کا آغاز کیا۔ ہم طالبان کے ساتھ رابطے میں تھے کیونکہ انہوں نے کچھ سرحدی علاقوں کا کنٹرول حاصل کررکھا تھا۔ہم نے سرکاری سطح پر گزشتہ

ہفتے تہران میں مذاکرات کیے۔ ہم نے ماسکومیں بھی طالبان سے مختصر بات کی لیکن باضابطہ مذاکرات تہران میں ہوئے۔ ہم نے چاہ بہار کے متعلق بات چیت افغانستان میں سلامتی اجلاس میں صرف صدر غنی سے کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


           

دلچسپ و عجیب


تازہ ترین خبریں