تازہ ترین :
logo
پیر‬‮   9   دسمبر‬‮   2019

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ﴿۳﴾ اور جو کتاب (اے محمدﷺ) تم پر نازل ہوئی اور جو کتابیں تم سے پہلے (پیغمبروں پر) نازل ہوئیں سب پر ایمان لاتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں ﴿



جرمن سفیر مارٹن کوبلر یورپ کی طرز پر جی ٹی روڈ بحال کرنے کے حامی نکلے

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر یورپ کی طرز پر جی ٹی روڈ بحال کرنے کے حامی نکلے۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب پورپ میں مختلف ممالک میں آپ باآسانی سفر کرسکتے ہیں تو جی ٹی روڈ کو بحال کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمنی سفیر مارٹن کوبلر ان چند غیر ملکی سفیروں میں

سے ایک ہے جو پاکستانی عوام میں مقبول ہیں۔ اس کی بڑی وجہ انکی پاکستان سے محبت اور پاکستانیوں سے لگاو ہے۔انکی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں تعیناتی کے بعد اردو بھی سیکھی اور وہ اکثر اردو میں ٹوئیٹ بھی کرتے ہیں۔اس وقت وہ یورپ کے دورے پر ہیں۔انہوں نے اپنے موجودہ ٹوئیٹ میں یورپی ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ مجھےیورپین ہونےپرفخرہے! میں ابھی #Germany سے #Thalys ٹرین کےذریعے #Farance کے شہر #Paris براستہ #Belgium روانہ ہواہوں۔ نہ کوئی سرحد،ایک کرنسی اورنہ کوئی گردشی خرچ! تمام شہریوں کے محکم امن اورخوشحالی کیلئے #EuropeanUnion کاعظیم منصوبہ۔ جی ٹی روڈکی بحالی پر کیاخیال ہے! انکا کہنا تھا کہ مجھےیورپین ہونےپرفخرہے! میں ابھی جرمنی کے شہر تھیلیز سےٹرین کےذریعے فرانس کے شہر پیرس کے لیے روانہ ہوا ہوں جبکہ یہ ٹرین راستے میں بیلجئیم سے بھی گزرے گی۔ نہ کوئی سرحد،ایک کرنسی اورنہ کوئی گردشی خرچ ہے۔یہ تمام شہریوں کے محکم امن اورخوشحالی کیلئے یورپی یونین کاعظیم منصوبہ ہے۔تاہم اس ے

اختتام پر انہوں نے ایک سوال بھی اٹھایا کہ جی ٹی روڈکی بحالی پر کیاخیال ہے۔یاد رہے کہ جی ٹی روڈ وہ شاہراہ ہے جو پشاور سے آکر لاہور سے گزرتے ہوئے واہگہ کے مقام پر بھارت میں داخل ہوتی ہے اور وہاں سے دہلی تک جاتی ہے۔اس شاہراہ سے عوام بھی سرحد کے آر پار جاتے ہیں تاہم اس مقصد کے لیے انکو سخت امیگیریشن شرائط اور مشکل مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔

https://twitter.com/KoblerinPAK/status/1061272355966722048



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


           

دلچسپ و عجیب


تازہ ترین خبریں