تازہ ترین :
logo
پیر‬‮   9   دسمبر‬‮   2019

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ﴿۳﴾ اور جو کتاب (اے محمدﷺ) تم پر نازل ہوئی اور جو کتابیں تم سے پہلے (پیغمبروں پر) نازل ہوئیں سب پر ایمان لاتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں ﴿



’کافی تیار ہے میرے گھر چلیں‘۔۔ بزرگ شہری کی پیشکش پر سعودی ولی عہد کا ایسا جواب۔۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے القصیم کے علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ عام شہریوں میں گھل مل گئے اور شہریوں کے مسائل بھی سنے۔عرب ٹی وی کے مطا بق القصیم کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان کی عام شہریوں سے ہونے والی ملاقات کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں شہری ان سے

اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔اس موقع پر القصیم گورنری کے ایک بزرگ شہری نے ولی عہد محمد بن سلمان سے کو اپنے گھر میں کافی کی دعوت دی اور کہا کہ کافی تیار ہے۔ اس پر ولی عہد نے کہا کہ اس وقت وہ خادم الحرمین الشریفین کے ہمراہ ہیں اور بہت زیادہ مصروف ہیں تاہم وہ جب دوبارہ اس علاقے کے دورے پرآئے تو ضرور ان کی دعوت پر ان کے گھر پرکافی نوش کریں گے۔بزرگ شہری نے کہا کہ اس کے بیٹے وطن کے سپاہی ہیں۔ اس پر ولی عہد نے کہا کہ آپ کے بیٹے میرے بھائی ہیں۔

https://youtu.be/4REItG8YOOI



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


           

دلچسپ و عجیب


تازہ ترین خبریں