تازہ ترین :
logo
پیر‬‮   9   دسمبر‬‮   2019

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ﴿۳﴾ اور جو کتاب (اے محمدﷺ) تم پر نازل ہوئی اور جو کتابیں تم سے پہلے (پیغمبروں پر) نازل ہوئیں سب پر ایمان لاتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں ﴿



کون بنے گی فرحان اختر کی دلہن ؟ بولی وڈ اداکار نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا، مداحوں کے کام کی خبر

ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ میں سال 2018 میں کئی شادیاں ہوئیں۔ اداکارہ سونم کپور سے لے کر دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی اداکاراؤں نے شادیاں کیں۔وہیں نیہا دھوپیا اور کپل شرما جیسے اداکار بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔یہی نہیں بلکہ بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی میں بولی وڈ شخصیات کی شرکت

سے بھی اس کا چرچا رہا۔گزشتہ سال کی طرح رواں برس بھی متعدد اداکاروں کی جانب سے شادی کیے جانے کا امکان ہے۔رواں برس ممکنہ طور پر جو اداکار شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ان میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے علاوہ سشمیتا سین اور روہمن شال بھی ہیں۔اسی طرح چہ مگوئیاں ہیں کہ رواں برس ہی ورون دھون بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ اداکار و فلم ساز فرحان اختر بھی رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔فرحان اختر کی جانب سے گلوکارہ شبنانی ڈنڈیکر سے تعلقات کی خبریں تو گزشتہ چند ماہ سے بھارتی میڈیا میں چل رہی تھیں۔ تاہم اب ان کی شادی کے حوالے سے بھی خبر سامنے آئی ہے۔اگرچہ تاحال فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے اپنے تعلقات اور شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ تاہم رپورٹس ہیں کہ رواں برس ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر رواں برس مارچ کے اختتام یا پھر اپریل کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا کہ دونوں کے درمیان تعلقات اور شادی کی خبروں کے حوالے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


           

دلچسپ و عجیب


تازہ ترین خبریں