تازہ ترین :
logo
پیر‬‮   9   دسمبر‬‮   2019

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ﴿۳﴾ اور جو کتاب (اے محمدﷺ) تم پر نازل ہوئی اور جو کتابیں تم سے پہلے (پیغمبروں پر) نازل ہوئیں سب پر ایمان لاتے اور آخرت کا یقین رکھتے ہیں ﴿



نیب نےایک اور بڑی شخصیت کو گر فتار کر لیا

لاہور(نیوز ڈیسک )نیب لاہور نے پولیس فنڈز کرپشن کیس میں سابق ڈی پی او گجرات کامران ممتاز کو گرفتار کرلیا ہے۔ کامران ممتاز کے بطور ڈی پی او گجرات دور میں پچپن کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کی گئی۔ انہیں نو جنوری کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے گجرات پولیس فنڈز کرپشن

کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز کو گرفتار کرلیا ہے۔نیب کے مطابق سابق ڈی پی او گجرات کامران ممتاز پر پولیس فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ خوردبرد کا الزام ہے۔ کامران ممتاز 2015ء اور 2016ء میں بطور ڈی پی او گجرات تعینات رہے، ان کی تعیناتی کے دوران پولیس فنڈز میں مجموعی طورپر پچپن کروڑ روپے کی مبینہ خوردبرد کی گئی۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ فنڈز میں خوردبرد، کیسز کی تفتیش، بوگس پٹرول بلز، جعلی الاؤنسز اور شہداء فنڈز کی مد میں کی گئی۔ چھ کروڑ روپے مبینہ طور پر بوگس بلوں کی مد میں خورد برد ہوئے۔نیب لاہور حکام کی جانب سے تحقیقات کیلئے ملزم کو بیرون ملک سے واپس پاکستان بلوایا گیا۔ پولیس فنڈز کیس میں ایس ایس پی رائے اعجاز سمیت نو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


           

دلچسپ و عجیب


تازہ ترین خبریں